تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

راحت فتح علی کی حفاظتی تحویل فوری ختم ہونی چاہئے، سیکرٹری خارجہ کا مطالبہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان نے بھارت میں گرفتار راحت فتح علی خان کی فوری رہائی کیلئے اعلیٰ سطح پرکوششوں کومزیدتیزکردیاہے،اسلام آباد اور نئی دہلی میں خارجہ سیکریٹریوں اور ہائی کمشنز کی سطح پر رابطے کئے گئے ہیں ۔ اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں راحت فتح علی خان کی حفاظتی تحویل سے فوری رہائی کیلئے سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے بھارتی ہائی کمشنر سے رابطہ کیا ہے ۔ راحت فتح علی کے معاملے کی پیروی کیلئے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ایک ٹیم بھی مقرر کردی ہے جو بھارتی ریونیو انٹیلی جنس کے حکام سے ملاقات کررہی ہے ، انہی کوششوں کے سلسلہ میں دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے قائم مقام بھارتی سیکریٹری خارجہ ویوک کاٹجو سے بھی رابطہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.