تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گھوٹکی:سرکاری گوداموں پر پڑی گندم کی ہزاروں بوریاں بارش سے خراب

جنگ نیوز -
گھوٹکی…ضلع گھوٹکی کے میرپورماتھیلو سرکاری گوداموں میں کھلے آسمان تلے پڑی گندم کی ہزاروں بوریاں بارش کے باعث خراب ہو گئیں ۔محکمہ خوراک ذرائع کے مطابق ضلع گھوٹکی میں پیدا ہونیوالی گندم کی بمپر کراپ ضلع گھوٹکی کے مختلف گوداموں میں کھلے آسمان تلے ضائع ہو رہی ہے اوباڑو ، ڈہرکی ، میرپوماتھیلو ، میں رکھی گئی سرکاری گندم بارش کے باعث خراب ہو رہی ہے جس میں بدبو اور تعفن پھیلنے لگا ہے کروڑوں روپے مالیت کی گندم کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث حکومت کو کروڑوں روپے کا خسارہ برداشت کرنے پڑے گا۔ رکن قومی اسمبلی میاں عبد الحق نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک جان بوجھ کر گندم خراب کر رہے ہیں تاکہ بد عنوانی کر کے زیادہ سے زیادہ گندم خوردبرد کی جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.