5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریزر بلیڈ کے کنارے پر کی گئی دنیا کی باریک ترین کُندہ کی گئی تحریر
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانوی شہر برمنگھم سے تعلق رکھنے والے کُندہ نگار 64سالہ گراہم شارٹ نے ریزر بلیڈ کے کنارے پر دنیا کی باریک ترین تحریر لکھ کر دنیائے فن کو حیران کردیا ہے۔کُندہ کرکے لکھی گئی یہ باریک ترین تحریر ایک ریزر بلیڈ کے کنارے پر لکھی گئی ہے جسکے الفاظ ہیںNothing is Impossible۔ تقریباً150کوششوں کے بعد ممکن بنائی گئی یہ تحریر ملی میٹر کے دسویں حصے کے برابرپیمائش رکھتی ہیں جسے پڑھنے کے لیے 400مرتبہ Magnifyکیے گئے مائیکرواسکوپ کی ضرورت پڑے گی۔ ریزر بلیڈ پر انتہائی باریک بینی کُندہ کاری کرنے کے لیے گراہم کورات کے وقت کام کرنا پڑتا تھا تاکہ ٹریفک کا شور انکے کام کو متاثر ناکرسکے۔اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے گراہم نے7مہینوں تک رات کے پہلے پہر سے لیکر صبح ساڑھے5بجے تک اس ریزر بلیڈ پر کام کیاجس دوران انہیں اپنا ایک ہاتھ کرسی کے ساتھ باندھے رکھنا پڑتا تھا تاکہ کوئی ضروری جسمانی حرکات کُندہ کاری پر اثر انداز نا ہو۔انتہائی مہارت سے تیار کی گئی اس کُندہ کی گئی تحریر والی ریزر کی قیمت 47ہزار500پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔