5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سپریم کورٹ کے دو نئے ججز نے حلف اٹھالیا، تعداد 19ہوگئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سندھ ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں آنے والے دوججزنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیاہے، اس کے ساتھ سپریم کورٹ کے موجودہ ججزکی تعداد19ہوگئی ہے۔جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم کی بطور جج ، حلف برداری اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے ہال میں ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری نے دونوں ججز سے حلف لیا ، اس موقع پر سپریم کورٹ کے تمام ججز اور سینئر وکلا بھی موجود تھے ، جسٹس سرمد جلال عثمانی12 اکتوبر2015 تک اور جسٹس امیر ہانی مسلم31 مارچ2017 تک سپریم کورٹ کے جج رہیں گے۔