تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس کی کوٹ لکھپت جیل آمد،209 خطرناک قیدی منتقل

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی کوٹ لکھپت جیل آمد کے بعد کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دو سو نو افراد کو پنجاب کی پانچ مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق ان قیدیوں میں 75کا تعلق کالعدم اور باقی کا دیگر مذہبی تنظیموں ہے۔ ان قیدیوں کی پیشیاں بھی جیل کے اندر ہوتی ہیں۔ ان قیدیوں کو ملتان، ڈیرہ غازی خان،ساہیوال ،شیخوپورہ اور قصور بھجوایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان قیدیوں میں سزائے موت کے چار قیدی بھی ہیں۔ ریمنڈ کی حفاظت کیلئے اس کی بیرک کی چھت اور ارد گرد رینجرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.