5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس کا مسئلہ جلد حل ہونے کی امید ہے، امریکی سفارتخانہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی ترجمان نے لاہور میں گرفتار ریمنڈ ڈیوس کا مسئلہ جلد حل ہونے کی امید ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ اہم ہیں اور دونوں ملکوں کو ابھی اس سے بھی آگے جانا ہے ۔امریکی سفارت خانہ کی ترجمان کورٹنی بیلے نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کا مسئلہ حل کرنے کی خاطر امریکا پاکستان کے ساتھ تمام سطح پر رابطے میں ہے ، امید ہے کہ مسئلہ کو جلد حل کرلیا جائے گا ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان سے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا عمل اہم ہے اور دونوں ملکوں کو تو اسٹریٹجک ڈائیلاگ سے بھی آگے جاکر کام کرنا ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ شاہ محمود قریشی کامعاملہ پاکستان کا اپنا مسئلہ ہے۔