تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گریمی ایوارڈز ،تقریب میں لیڈی گاگا کی انڈے کے خول نما سواری میں آمد

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی… امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والی سالانہ گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے وقت پاپ گلوکارہ لیڈی گاگانے اپنے دلچسپ اور انوکھے انداز کو برقرار رکھتے ہوئے انڈے کے خول نما سواری میں بند ہوکر شرکت کی۔روشنیوں سے جھلملاتی اس انڈے نما سواری کو پانچ افراد نے ڈنڈوں سے بنے اسٹینڈ پر اٹھایا ہوا تھا جسے اسی انداز میں اسٹیج تک پہنچایا گیا۔بعد ازاں انڈے کے اس خول سے عجیب و غریب انداز کے کپڑوں میں نمودار ہونے والی گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنے نئے گانےBorn This Wayپر پرفارمنس دے کر ایوارڈز کے شرکاء کو محظوظ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.