5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملا ئیشیامیں قائم کردہ بلیوں کا میوزیم
جنگ نیوز -
کوالالمپور…ملائیشیا کے شہرKuchingمیں ایک ایسا منفرد میوزیم قائم کیا گیا ہے جس میں صرف اور صرف بلیوں کا راج ہے۔اس دلچسپ میوزیم کو Cat Museumکا نام دیا گیا ہے جس میں2ہزار سے زائد بلیوں کے مجسمے اور ان سے منسلک دیگر اشیاء نمائش کیلئے رکھی گئیں ہیں۔دنیا بھر سے بلیوں سے محبت کر نے والے افراد اس میوزیم کا رخ کرتے ہیں اور ایک ہی مقام پر بلیوں کے مختلف روپ و انداز دیکھ کر ان سے لطف اندوز ہو تے ہیں۔