تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان سے کوئی مسافر 10ہزارڈالرسے زائد کرنسی نہیں لے جا سکتا

جنگ نیوز -
کراچی …پاکستانی قانون کے مطابق کوئی بھی مسافر10ہزارڈالرسے زائد کرنسی اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیرون ملک کرنسی کی منتقلی سے متعلق قانون پہلے سے وضع ہیں،جس کے مطابق کوئی بھی مسافر اپنے ساتھ10 ہزار ڈالر سے زائد رقم نہیں لے جاسکتاہے اور اگر وہ ایسا کرنا چاہے تواسے اس کیلئے مرکزی بینک سے اجازت درکار ہوتی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے قوانین کے مطابق ایسی صورت میں بینکوں کے ذریعے رقم کی منتقلی کی جاسکتی ہے، جس پر کوئی حد متعین نہیں ہے۔ دس ہزار ڈالرسے زائد رقم ہونے کی صورت میں ایف آئی اے اور کسٹم حکام کو بھی آگاہ کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.