تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امیتابھ بچن اب روینہ ٹنڈن سے رومانس کرتے نظر آئیں گے

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اپنی اگلی فلم "بڈھا"میں اپنی سے آدھی عمر کی ہیروئن روینہ ٹنڈن کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔فلمساز و ہدایتکارPuri Jagannathکی اگلی فلم میں امیتابھ کے مدِ مقابل انکے ساتھ رومانس کے لیے روینہ ٹنڈن کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ اس فلم میں ڈریم گرل ہیما مالنی امیتابھ کی بیوی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ پہلے اس فلم میں امیتابھ کے رومانس کرنے کے لیے تبو اور جوہی چاؤلہ کے نام زیرِ غورتھے تاہم قرعہِ فال روینہ کے نام نکل آیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.