5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حسنی مبارک نے آخری 18دن اپنی 30سالہ کمائی کی منتقلی میں گزارے
جنگ نیوز -
قاہرہ …اٹھارہ دن کے عوامی احتجاج کے بعد حسنی مبارک نے اقتدار چھوڑ دیا ،لیکن یہ دن ان کیلئے پریشان کن نہیں تھے ،انہوں نے یہ دن ،تیس سال میں کمائی دولت غیر ملک منتقل کرنے میں گذارے۔غیر ملکی انٹیلی جنس کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جب پورے مصر میں انقلاب کی آگ بھڑک رہی تھی، اورمظاہرین دن رات قاہرہ کے تحریر اسکوائر پراپنے صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔اس وقت حسنی مبارک کو بھی یقین ہوچلاتھا کہ وقت رخصت آپہنچا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس دوران انہوں نے اپنے ملکی اکاؤنٹس سے مال و دولت بیرون ملک منتقل کردیے۔کچھ ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ حسنی مبارک کی یہ دولت تین بلین پاؤنڈز ہیں جب کہ بعض ذرائع سابق مصری صدر کی دولت کا تخمینہ چالیس بلین پاؤنڈ پیش کر رہے ہیں اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حسنی مبارک کی تمام دولت غیر ملکی بینکوں ، سونے چاندی اور لندن، نیویارک ، پیرس اور بیورلی ہلز میں جائیداد کی صورت میں موجود ہے۔