تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈاکٹربننے والی لڑکیوں سے بانڈز بھروائے جائیں، دونیا عزیز

جنگ نیوز -
اسلام آباد… صحت کی ذیلی کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت ملک بھر میں پانچ ڈرگ رجسٹریشن اتھارٹیز بنیں گی جس سے مسائل میں اضافہ ہوگا، اجلاس میں سیکریٹری صحت نے کہا کہ گزشتہ چارسالوں کے دوران15ہزار ادویات کی رجسٹریشن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پانچ5 اتھارٹیز بنیں تو جعلی یا غیرمعیاری ادویات کی بھرمار ہونے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عمل درآمد کمیشن سے ڈرگ رجسٹریشن اتھارٹی وفاق کے پاس رکھنے کی تجویز دی جائے گی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں صحت کے70 فیصد سرکاری مراکز اور ڈسپنسریوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ذیلی قائمہ کمیٹی نے اسلام آباد پولی کلینک اسپتال اور سی ڈی اے اسپتال کو ضم کرنے کی تجویز دے دی۔ڈاکٹر دونیا عزیز کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لڑکیاں بہتر رشتہ کے حصول کیلئے ڈاکٹر بنتی ہیں لہذا ان سے پریکٹس کیلئے بانڈز بھروائے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.