تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جہلم بس حادثے میں ہلاک13مسافرراولپنڈی سپردخاک

جنگ نیوز -
راولپنڈی…ہفتہ کی رات ضلع جہلم کی حدود میں مسیحی برادری کے باراتیوں کی بس میں آگ لگنے سے بچوں اور عورتوں سمیت 13افراد چل بسے تھے، جبکہ متعدد جھلس کر زخمی ہوگئے،مرنے والوں کی میتوں کو تدفین راولپنڈی میں کردی گئی ہے۔ سیالکوٹ میں شادی کی تقریب سے واپس راولپنڈی آنیوالی باراتیوں کی بس میں گزشتہ شب جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پرآگ لگ گئی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق70 سے زائد نشستوں والی بس میں بچوں اور عورتوں سمیت90 افراد سوار تھے ،امدادی کارکنوں کے مطابق ، آگ ، بس کے عملہ کی غفلت کی وجہ سے اس وقت لگی جب انجن کو غیرروایتی طریقہ سے سی این جی سے ڈیزل پر منتقل کیا جارہا تھا۔ موقع پر جھلس کر مرنے والوں میں چھ خواتین ، چار بچے بھی شامل تھے، ان کی میتیں راول پنڈی کے اسپتال میں ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ، ورثا کے حوالے کی گئیں ،تمام متاثرین کا تعلق راول پنڈی کے علاقہ ڈھوک کالا خان سے ہے جہاں غمزدہ گھرانوں میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی اور آنکھیں اشکبار تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.