5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سلمان تاثیر قتل کیس : گرفتار قاتل ممتاز قادری پر فرد جرم عائد
جنگ نیوز -
راولپنڈی …سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کیس میں گرفتار قاتل ممتاز قادری پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل جاکر مقدمہ کا ٹرائل کیا ، اس موقع پر قاتل ممتاز قادری کو بھی عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کی، ملزم نے جرم کا اقرار بھی کیا ، بعد میں مقدمہ کی مزید سماعت چھبیس فروری تک ملتوی کردی گئی۔