5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سپریم کورٹ نے کم از کم اجرت7 ہزار ماہانہ یقینی بنانے کی ہدایت کر دی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکام کو ملک بھر میں محنت کش کی کم ازکم اجرت سات ہزار روپے ماہانہ یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے ایک سکیورٹی گارڈ کو ماہانہ تین ہزار روپے تنخواہ ملنے کے ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے مقدمہ نمٹاتے ہوئے ہدایت کہ تمام سرکاری اور نجی اداروں میں غیرتربیت یافتہ افراد کو7 ہزار تنخواہ ملنی چاہئے ۔ پی ٹی سی ایل کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ اسی ماہ سے سکیورٹی گارڈز کو7 ہزار تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی جبکہ وفاقی اور صوبائی سیکریٹریز نے بھی یقین دہانی کرائی کہ کم ازکم اجرت 7 ہزار ماہانہ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔