تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملکی تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا عدالت میں حلف

جنگ نیوز -
کراچی...ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے گورنر ہاؤس جانے کی بجائے سندھ ہائیکورٹ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ جسٹس مشیرعالم سے گورنر سندھ عشرت العباد نے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیراعلی سید قائم علی شاہ صوبائی وزرااور دیگراعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ تقریب کے ہائی کورٹ میں انعقاد کی بعض اداروں نے مخالفت کی تھی لیکن حکومت کے تعاون سے اس تقریب کوممکن بنایا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان بھی آئندہ اپنی اپنی ہائی کورٹس میں حلف اٹھائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.