تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وزیراعظم گیلانی کویت پہنچ گئے، امیر کویت سے ملاقات

جنگ نیوز -
کویت...وزیراعظم یوسف رضا گیلانی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابرسے ملاقات ہوئی ہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم گیلانی کویت سے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے کویتی قیادت سے مذاکرات کریں گے۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر نے ملاقات کے دوران کہا کہ کویت پاکستان کو قریبی برادر ملک سمجھتا ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تعاون کریگا۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مجلس امہ کے قائم مقام اسپیکر عبداللہ یوسف الرومی سے بھی ملاقات کی ہے۔وزیراعظم گیلانی کویتی ہم منصب کی دعوت پردورہ کررہے ہیں ۔ خارجہ امور کی وزیرمملکت حنا ربانی کھر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سلیم مانڈوی والا اور سابق وزیر بجلی و پانی راجا پرویز اشرف بھی ان کے ساتھ ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.