تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی میں دوروز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

جنگ نیوز -
کراچی...حکومت سندھ نے کراچی میں دو روز کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اورسندھ بھر میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں آج رات بارہ بجے سے بدھ کی رات بارہ بجے تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔تاہم خواتین،12 سال سے کم عمر کے بچے، بزرگ شہری، معذور افراد، صحافی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاراس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔حکومت سندھ نے صوبے بھرمیں اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کرکے تمام اجازت نامے معطل کردیئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.