5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای میں اتارچڑھاؤ،100انڈیکس11946پوائنٹس پربند
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں آج سرگرمیاں اتارچڑھاو کا شکا رہیں تاہم انڈیکس نے11 ہزار900 کی سطح کو برقرار ر کھا ۔پیر کو مارکیٹ کا آغاز منفی ہوا مگر مارجن ٹریڈنگ کے رولز کی منظوری کی اطلاعات اور اینگرو کارپوریشن کے اچھے مالیاتی نتائج نے مارکیٹ کے منفی رحجان کو محدود کردیا ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس3پوائنٹس اضافے کے بعد11946 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری حجم6کروڑ88 لاکھ شیئر رہا ۔ سب سے زیادہ کام نشاط چنیاں کے شیئر میں ہواجس کی قیمت ایک روپے27 پیسے اضافے کے بعد26 روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس11 پوائنٹس اضافے کے بعد11546 پوائنٹس پر بند ہوا۔