تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈڈیوس کے پاس سفارتی ویزا ہے،فوزیہ وہاب

جنگ نیوز -
کراچی...پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے کہاہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے پاس سرکاری سفارتی ویزاہے، اور کسی بھی سفارتکارکوگرفتاریاحراست میں نہیں رکھاجاسکتا۔فوزیہ وہاب نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تھی ۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ انتظامی اورٹیکنیکل سفارتی اسٹاف کوبھی استثنیٰ حاصل ہے، پاکستان ویاناکنونشن پردستخط کر چکا ہے، جس کے تحت تمام سفارتکاروں کواستثنیٰ حاصل ہے، پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ویاناکنونشن کے مطابق سفارت کارکوکسی صورت میں گرفتار نہیں کیاجاسکتا، ملکی معاملات میں افرادکی کوئی حیثیت نہیں،حیثیت پالیسی کی ہوتی ہے۔ ان کا موقف تھا کہ یہ بات بھی دیکھنی چاہیے کہ امریکاپاکستانی مصنوعات کی سب سے بڑی منڈی ہے، جس سے4 ارب ڈالر سالانہ کی تجارت ہوتی ہے اور امریکا میں10لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، پاکستان کو ملنے والا80 فیصد زرمبادلہ امریکاسے آتا ہے۔ فوزیہ وہاب کاکہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تھی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.