5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جسٹس رمدے ،جسٹس رحمت جعفری کو ایڈہاک جج مقرر کرنیکی قرار داد منظور
جنگ نیوز -
اسلام آباد… جسٹس خلیل الرحمان رمدے اور جسٹس رحمت حسین جعفری کو سپریم کورٹ کاایڈہاک جج مقرر کر دیا گیا ہے،اس بات کا فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سر براہی میں ہونے والے فل کورٹ اجلاس میں پیش کی جانے والی ایک قرار داد میں کیا گیا ۔فل کورٹ اجلاس جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں منعقد ہوا۔دونوں معززجج صاحبان کو ایڈہاک جج مقرر کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔جسٹس خلیل الرحمان رمدے کو اس سے پہلے بھی اہڈہاک کی بنیاد پر سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔