تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو بھارتی حکام نے رہا کر دیا

جنگ نیوز -
نئی دہلی…معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو رہا کر دیا گیا ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستانی گلو کار کو بھارتی کسٹم حکام نے ایک روز قبل دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اس وقت حراست میں لے لیا تھا جب وہ بھاری مقدار میں امریکی ڈالرز اپنے ہمراہ لے جا رہے تھے جو بھارتی قوانین کی خلاف ورزی تھی،تاہم آج راحت فتح علی کو رہا کر دیا گیا ہے لیکن ان کا پاکستانی پاسپورٹ تاحال انڈین حکام کی تحویل میں ہے اور 17فروری کودوبارہ طلب کیاگیاہے۔راحت فتح علی کے ساتھ دیگر2افرادکوبھی رہاکردیاگیا جن میں راحت فتح کے بھارتی منیجر سری واستو بھی شامل ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.