5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی سفیر کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا مطالبہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات کر کے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی ترجمان کوٹنی بیلے کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں امریکی کونسل خانے کے اہل کار ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے معاملے پر بات کی گئی ۔ کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس ایک سفارت کار ہے جسے سفارتی استثنیٰ حاصل ہے اور اسے ویانا کنونشن کے تحت رہاکیا جائے۔