5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس سے متعلق فوزیہ وہاب کا بیان ذاتی رائے ہے،صدارتی ترجمان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف انضباطی کارروائی کی اطلاعات غلط ہیں جب کہ ریمنڈ ڈیوس سے متعلق فوزیہ وہاب کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے ،حکومت یا پارٹی کی پالیسی نہیں۔ ایوان صدر سے جاری بیان میں فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے بارے میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن بالکل واضح اور غیر مبہم ہے، یہ معاملہ عدالت میں ہے جس پر بیان بازی مناسب نہیں ۔ صدارتی ترجمان کے مطابق فوزیہ وہاب کا بیان حکومت اور پارٹی کی پالیسی نہیں ہے اورفوزیہ وہاب خود بھی واضح کر چکی ہیں کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے ۔