5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بیرونی امداد میں کمی سے قومی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے،ہلیری
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . . . .امریکی وزیر خارجہ ہلیر ی کلنٹن نے خبردار کیا ہے کہ ری پبلکنز کی مجوزہ بیرونی امداد کی کٹوتی کے بل سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ واشنگٹن میں ایوان نمائندہ گان کے اسپیکر جان بوہینر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہاکہ مجوزہ بیرونی امداد میں کٹوتی قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔بیرونی امداد میں کٹوتی کی بل ری پبلیکن کی جانب سے پیش کیا گیا ہے ۔ہلیر ی کلنٹن نے کہاکہ امداد میں کمی سے عراق ،افغانستان اور پاکستان میں موجوداسٹیٹ ڈپارئمنٹ اور یو ایس ایڈ کے مشن متاثر ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امداد کی کمی سے عراق ،افغانستان اور پاکستان میں امریکی فوج کے ساتھ موجود مشن کے ارکان کمی کرنا ہوگی۔ ہلیر ی کلنٹن نے کہاکہ دنیا میں کہیں بھی اپنے مشن کے ارکان میں کمی نہیں کرسکتے ۔ ہلیر ی کلنٹن کا کہناتھاکہ مقاصد کی کامیابی کے لیے وسائل کا ہونا ضروری ہے ،اگر بحرانوں پر قابو نہیں پایا گیا تو بھاری قیمت اد ا کرنی پڑی گی۔انہوں نے کہاکہ امداد میں کٹوتی سے ہیلتھ ،فوڈ سیکیورٹی ،موسمی تبدیلی ،بارڈر سیکیورٹی اور تجارتی منصوبے بھی متاثر ہوں گے۔انہوں نے ری پبلکنز پر زور دیا کہ بیرونی امداد کی کٹوتی کے بل کا معاملہ اتفاق رائے سے حل کرنا ہوگا۔