5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شیخوپورہ: تیز رفتار ٹر ک کی ٹکر سے 2 نوجوان ہلاک،2 زخمی
جنگ نیوز -
شیخوپورہ. . . . ... .. شیخوپورہ کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار2 نوجوان ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فیصل آباد روڈ پر اڈہ مانانوالہ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 4 نوجوان جو چک تانی کے رہائشی تھے اور کسی کام سے مانانوالہ آئے ہوے تھے کہ اڈہ مانانوالہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار خلیل احمد اور بابر علی نامی نوجوان موقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے دو ساتھی شفقت اور عمران شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے مانانوالہ اسپتال پہنچا دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔