5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سکھر:جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں نعت خوانی کا مقابلہ
جنگ نیوز -
سکھر. . . .. . . ..جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں گھنٹہ گھر چوک چوک سکھر میں نعت خوانی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔نعت خوانی کے مقابلوں کا اہتمام جمیعت علمائے پاکستان کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں مختلف عمر کے نعت خوانوں نے حصہ لیا اور سرور کونین حضرت محمد مصطفی ﷺ سے اظہار عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر حاضرین محفل نے نعت خوانوں کو زبردست داد دی۔ محفل سے خطاب کر تے ہوئے مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہاکہ جشن عید میلاد النبیﷺکے موقع پر نعت خوانی محافل سے ایمان کو تازگی ملتی ہے اور حضور سرور کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺسے مسلمانوں کی والہانہ محبت و عقیدت نمایاں ہوتی ہے۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مطاہرہ کرنے والے نعت گو میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔