تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شدید دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ انٹر چینج ٹریفک کیلئے بند

جنگ نیوز -
لاہور. . . .. .. . شدید دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ انٹر چینج کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیاہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے اور ہائی وے پر دھند شدید ہوگئی ہے جس سے حد نگاہ زیرو ہو کر رہ گئی اسی وجہ سے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک موٹروے کوعام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ ہائی ویز پر گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں روانہ کیا جارہا ہے۔آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر نسیم کوثر نے لوگوں کی غیر ضروری سفرنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور شاہراہوں پر موجود روڈ یوزرز کو زیادہ دھند میں فوگ لائیٹس استعمال کرنے اور گاڑیاں روک کر دھند چھٹنے تک انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.