5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:ریمنڈ ڈیوس کیس،شاہ محمود قریشی کی طلبی کیلئے درخواست دائر
جنگ نیوز -
لاہور…ریمنڈ ڈیوس کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طلبی کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔درخواست گزار اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور میں دو شہریوں کے قتل کیس کے ملزم ریمنڈ ڈیوس کو جان بوجھ کر استثنا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالت ریمنڈ ڈیوس کے سفارت کار ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں تمام ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لے تاکہ اُسے غیر قانونی طور پر استثنا نہ دیا جاسکے۔