تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انگلش ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے، پال کولنگ وڈ

جنگ نیوز -
ڈھاکا…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپین انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ بھی جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ ڈھاکا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب کپتان پال کولنگ وڈ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنا کسی بھی کھلاڑی کے لئے اعزاز ہوتا ہے، پوری ٹیم ایونٹ میں کچھ کر دکھانے کے لئے بے تاب ہے، بیٹسمین جوناتھن ٹراٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کرکے جیتنے کی کوشش نہ کرنا بے وقوفی ہے، ایشز سیریز جیتنے کے بعد ان کی ٹیم کا اگلا ہدف ورلڈ کپ میں کامیابی ہے۔ وکٹ کیپر میٹ پرائر اور فاسٹ بولر ٹم بریسنن بھی پرامید ہیں کہ ان کی کارکردگی سے انگلش ٹیم چیمپین بن سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.