5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سینیٹر جان کیری پاکستان کے ہنگامی دورے پر روانہ ہوگئے
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین جان کیری پاکستان کے ہنگامی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ۔ امریکی حکام کے مطابق ان کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے تعلقات میں تناؤ کو کم کرنا ہے ۔ سینیٹر جان کیری کے ترجمان فریڈرک جونز کے مطابق وہ پاکستان کے اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کے ساتھ ملاقاتیں کر کے دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی حمایت کا اعادہ کریں گے ۔ ان کی پاکستان آمد کا وقت سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہیں بتایا گیا ۔ جان کیری ایسے وقت میں پاکستان آرہے ہیں جب ریمنڈ ڈیوس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی عروج پر ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ جان کیری یہ دورہ اوباما انتظامیہ کی درخواست پر کررہے ہیں اور ان کا مقصد ریمنڈ ڈیوس کی وجہ سے تعلقات میں پیدا ہونے والے تناؤ کو کم کرنا ہے۔