5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دھند چھٹ گئی، موٹرے پر ٹریفک پھر رواں دواں
جنگ نیوز -
لاہور…رات گئے دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ تک بند کی جانے والی موٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔گزشتہ رات موٹروے پر دھند سے وزیبلٹی زیرو ہو گئی تھی جس کی وجہ سے موٹروے کو ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹر چینج تک بند کر دیا گیا تھا۔ آج صبح چھ بجے کے قریب موٹروے پر دھند چھٹ جانے پر اسے ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔