تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برطانیہ: 10ہزار دودھ کی بوتلیں جمع کر کے میوزیم قائم کرنے کا ریکارڈ

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…بر طانیہ میں ایک شخص نے10ہزار دودھ کی مختلف بوتلیں جمع کر کے ان کا ایک منفرد میوزیم قائم کر دیاہے۔33سالہ Paul Lukeپیشے کے اعتبا ر سے ایک گوالا (Milkman)رہ چکاہے جس نے نو سال کی عمر میں شوقیہ طور پر پہلی دودھ کی بوتل اپنے پاس محفوظ کی تھی اور دیکھتے دیکھتے اس کا یہ شوق ،مشغلے کی صورت اختیار کر کے اس کی وجہِ شہرت بن گیا ۔ اس شخص کے اس خزانے کے میوزیم میں 1890سے لے کر مو جودہ دور تک کی مختلف اقسام اور سائز کی دودھ کی بوتلیں شامل ہیں جنھیں دیکھنے کیلئے لوگ اس میوزیم کا رخ کر تے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.