5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ وارم اپ میچز:آئرلینڈ ،زمبابوے اور کینیا ، ہالینڈ کا مقابلہ جاری
جنگ نیوز -
کولمبو/ناگپور…ورلڈ کپ سے پہلے وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے، آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کا ٹکراؤ بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے۔ میرپور میں ہونیوالا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔اس میچ کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیم نے پیر کو طویل ٹریننگ سیشن کیا۔کوچ وقاریونس کاکہناہے کہ وارم اپ میچ کی بدولت کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کاموقع ملے گا۔آج مزید چاروارم اپ میچز بھی کھیلے جارہے ہیں، ناگپور میں آئر لینڈ اورزمبابوے جبکہ کولمبو میں ہالینڈ اورکینیا کا میچ جاری ہے۔ آسٹریلیا اورجنوبی افریقا کے درمیان میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔اس میچ کی میزبانی چنا سوامی اسٹیڈیم بنگلورکریگا۔سری لنکا اورویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کولمبوکے پریماداسااسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی ،یہ میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔