تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دھونی کو ورلڈ کپ وننگ کپتان بننا ہے تو کھیل پر دھیان دیں،اسٹیووا

جنگ نیوز -
کولکتا…سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم عالمی کپ کی فیورٹ ضرور ہے لیکن کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو ایونٹ پر توجہ دینا چاہئے۔ بھارتی شہر کولکتا میں اسٹیو وا نے بھارتی کپتان کو مشورہ دیا ہے کہ اگر انہیں کپیل دیو کی طرح ورلڈ کپ وننگ کپتان بننا ہے تو کھیل پر توجہ دینا ہوگی۔ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے ضروری ہے کہ کھلاڑی میچ جیتنے کیلئے جائیں نہ کہ ٹرافی کے حصول کیلئے، انہوں نے مزید کہا کہ اس ورلڈ کپ میں متعدد ٹیموں کے پاس ٹرافی جیتنے کا سنہری موقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.