5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وارم اپ میچ: پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
جنگ نیوز -
میرپور…ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں آج پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ بنگلا دیش کے خلاف کھیل رہی ہے۔ شیر بنگلا اسٹیڈیم میر پور میں ہونے والے اس میچ میں پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کے میچ میں فاسٹ بولر شعیب اختر کو آرام دیاگیا ہے۔پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے؛ محمدحفیظ،احمد شہزاد،یونس خان، مصباح الحق، کامران اکمل،شاہد آفریدی، عبدالرزاق، عمر اکمل، وہاب ریاض، عمرگل اور عبدالرحمن۔