5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انرجی ڈرنک سے کم عمر بچوں میں دل کے دو رے ، فا لج کا خدشہ ہے
جنگ نیوز -
میامی…سی ایم ڈی…نو جو انوں اور بچوں میں تیزی سے مقبو ل ہونے والے انرجی ڈرنکس کے بارے میں ایک حا لیہ تحقیق میں انکشا ف کیا گیا ہے کہ ان ڈر نکس کا استعما ل کم عمر بچوں میں دل کے دو رے ، فا لج اور اچانک مو ت کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق ان ڈرنکس میں کیفین کی مقدار چائے ، کا فی اور دیگر مشروبا ت کی بہ نسبت پا نچ گنا زیا دہ ہو تی ہے جوفشا ر خون میں اضا فہ کا سبب بنتی ہے ۔ تحقیق میں یہ بھی بتا یا گیا ہے کہ انرجی ڈرنکس میں تو انا ئی کو فور ی بڑ ھا نے کے لیے کئی ایسے اجزاء بھی شامل کیے جا تے ہیں جن کے اثرات کے بار ے میں در ست معلو ما ت بھی مو جو د نہیں ہیں لہذا س سلسلے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ عام افرادکو ا ن کے نقصانات سے با خبر کیا جا سکے ۔