تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملا ضعیف نے افغان امور پر برطانیہ کے ساتھ مذاکرات کئے،رپورٹ

جنگ نیوز -
لندن …جنگ نیوز… طالبان دور میں پاکستان میں افغانستان کے سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے صدر کرزئی اور طالبان میں مذاکرات کیلئے برطانوی حکام کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں۔ یہ انکشاف ایک برطانوی روزنامے نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کے سابق سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے برطانوی دفتر خارجہ کے زیر اہتمام ایک بند کمرے کی کانفرنس میں شرکت کی جہاں پر افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ رپورٹ کے مطابق ملا ضعیف گزشتہ بدھ کو برطانیہ پہنچے تھے اور انہیں لندن ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے جہاں پر انہیں ویزہ کی شرائط کے تحت کھلے عام بات کرنے سے روکا گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے برطانوی حکام سے پرائیویٹ ملاقاتیں کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ، صدر حامد کرزئی اورطالبان کے مابین مذاکرات کے آغاز کیلئے تعاون فراہم کر رہا ہے۔ ملا عبدالسلام ضعیف سابق طالبان حکومت سے وابستہ وہ پہلے شخص ہیں جنہیں برطانیہ کا ویزہ دیا گیا ہے۔ صدر کرزئی کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ملا ضعیف کا نام گزشتہ سال بلیک لسٹ افراد کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ برطانوی دفتر خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وہ مذاکرات کے اس مرحلے پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ فریقین میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.