تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سرکاری ملازمین کا نجکاری پر ملازمت ختم ہونے کا خدشہ جائز ہے، نوید قمر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر نجکاری سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ نجکاری کے بعد ملازمت ختم ہونے کے خدشے پر سرکاری ملازمین کی تشویش جائز ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت، ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور اسی فلسفے کے تحت سرکاری اداروں کے12 فیصد حصص ان کے حوالے کررہی ہے۔نوید قمرکا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے سرکاری اداروں میں نجی شعبے سے باصلاحیت افراد بھرتی کیے جائیں گے جبکہ سرکاری اور نجی تعاون سے سرکاری اداروں کی کارکردگی بڑھائی جاسکتی ہے۔انھوں نے زور دیا کہ موجودہ حکومت پچھلے ادوار میں نکالے گئے ملازمین کو بحال کررہی ہے ، یہ حکومت کسی سرکاری ملازم کوبیروزگار نہیں کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.