5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چین نے دنیا کی دوسری بڑی معیشت کا اعزاز حاصل کرلیا
جنگ نیوز -
بیجنگ …چین نے جاپان کو معاشی میں میدان میں پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی دوسری بڑی معیشت کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان گزشتہ چالیس سال سے دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے مرتبے پر فائز تھامگر سال2010 کے اختتام پر چین کا جی ڈی پی5 ہزار800 ارب ڈالر جبکہ جاپان کا5 ہزار4 سو74 ارب ڈالر رہا ہے اس طرح چین نے2010 کے دوران326 ارب ڈالر زائدکی معاشی سرگرمی کی ہے۔جاپان میں نوجوانوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے طلب میں کمی ہورہی ہے جبکہ چین دنیا بھر میں مصنوعات فراہم کرنے کے علاوہ مقامی معیشت میں اصلاحات کررہا ہے جس سے معاشی شرح نمو میں تیزی آرہی ہے ۔