تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی ایس او نے پاور کمپنیز کو تیل کی سپلائی روکنے کی ڈیڈ لائن میں 3روز توسیع کردی

جنگ نیوز -
کراچی …پی ایس اونے حبکو، کیپکو اوردیگر پاور کمپنیز کو تیل کی فراہمی14 کے بجائے17 فروری سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایس او ترجمان کے مطابق تیل فراہمی کے معاملے پر پاور کمپنیز کی فراہمی14 فروری کے بجائے17 فروری سے روکنے کا فیصلہ عید میلاد النبی ﷺکی تقریبات کے باعث کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف اداروں کی جانب سے پی ایس او کو واجب الادا رقم کا حجم155 ارب ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ توانائی اداروں نے پی ایس او کو آخری بار7جنوری تیل کی فراہمی کے پیسے ادا کئے گئے۔ پی ایس او ترجمان نے مزید بتایا کہ اس بار رقم کی عدم ادائیگی پر پیپکو کو بھی تیل کی فراہمی منقطع کی جائیگی کیونکہ رقم کا حجم زائد ہوتا جا رہا ہے جبکہ تقریبا ًچالیس روز سے ایک بھی روپیہ تیل خریداری کی مد میں پی ایس او کو نہیں دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.