5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی پر عمل درآمد شروع ہوگیا
جنگ نیوز -
کراچی …محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی میں رات12 بجے کے بعد سے ڈبل سواری پر دو دن کیلئے پابندی عائد کردی ہے،جس پر اطلاق شروع ہوگیا ہے۔ جشن عید میلاد نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کی آمد سے قبل ہی محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں رات بارہ بجے سے بدھ کی رات بارہ بجے تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے،جس پر اطلاق بھی شروع ہوگیا ہے،تاہم خواتین،12 سال سے کم عمر کے بچے، بزرگ شہری، معذور افراد، صحافی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاراس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ حکومت سندھ نے صوبے بھرمیں اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کرکے تمام اجازت نامے معطل کردیئے ہیں۔