تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جیو نیوز کے شہید رپورٹر ولی بابر کے قاتل 33روز بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے

جنگ نیوز -
کراچی …جیو نیوز کے جواں سال نمائندے ولی خان بابر کی شہادت کو 33 دن گزرجانے کے باوجود قاتلوں کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔جیو نیوز کے جواں سال نمائندے ولی خان بابر کو13 جنوری کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مسلح حملے میں شہید کیا گیا تھا۔ قتل کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں حکام ایک مہینے سے مختلف دعوے کرتے چلے آرہے ہیں۔ حکام کے مطابق واردات میں استعمال کی گئی گاڑی ابتدائی دنوں میں ہی قبضے میں لے لی گئی تھی اور خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ ملزمان سے مختلف حساس اداوں کے علاوہ اور جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کی جاچکی ہے۔ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان تمام افراد کو تکنیکی معلومات کی بنا پرحراست میں لیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق قتل سے کئی گھنٹے پہلے یہ ملزمان جیو نیوز کے دفتر کے اطراف موجود رہے اور قتل کی منصوبہ بندی ایک گھر میں کی گئی۔ تاہم ان کے قتل کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں جس کے بعد سے تفتیش اور گرفتاریوں کا سلسلے میں مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔تحقیقاتی افسران بھی قتل کے محرکات کے سلسلے میں کوئی حتمی بیان جاری کرنے سے تذبذب کاشکارہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.