5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
راحت فتح علی خان بھارتی فلموں میں گانے کا معاوضہ نہیں لیتے!
جنگ نیوز -
ممبئی …معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے خیرسگالی کے طور پر بھارتی فلموں میں گانے کا معاوضہ نہیں لیتے ۔ ریونیوانٹیلی جنس حکام کے مطابق یہ انکشاف ممبئی میں ان کے ایونٹ منیجر چتریش سری واستو کے گھراور دفترکی تلاشی کے دوران ملنے والی دستاویز سے ہوا ہے ۔ فلم پروڈیوسرز اور راحت فتح علی خان کے درمیان معاہدوں کی نقول کے مطابق راحت فتح علی نے فلموں میں بلامعاوضہ گانے گائے اور دو فلموں نے کریٹیکل ایوارڈ بھی جیتے ۔ تاہم حکام کو راحت فتح علی کے بلامعاوضہ گانے پر یقین نہیں ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی سنگر کو فی گانا پندرہ لاکھ روپے کے حساب سے ادائیگی کی گئی ۔ تلاشی کے دوران ملنے والی ایک ڈائری سے یہ بھی پتہ چلا کہ بالی وڈ کے کئی فنکاروں کو بھی نقد ادائیگیاں کی گئیں اور حکام کو یقین ہے کہ ان ادائیگیوں کا کہیں کوئی حساب کتاب نہیں ہے ۔