تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہنڈوراس میں چھوٹے مسافر طیارے کو حادثہ،14مسافر ہلاک

جنگ نیوز -
ٹیگوسی گلپا …جنگ نیوز…ہنڈوراس کے دارالحکومت ٹیگوسی گلپا کے قریب چھوٹا مسافر طیارہ تباہ ہونے سے کم ازکم 14 مسافر ہلاک ہوگئے۔ حادثہ کے بعد امدادی کارروائیاں کرنے والے ریڈ کراس کے حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے اور جہاز کے کیبن میں بھی لاشیں موجود ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز میں 20 مسافر تھے جبکہ اسان پیڈرو سولا سے دارالحکومت جانے والے اس جہاز کا حادثہ سے قبل ٹریفک کنٹرولر کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور جائے حادثہ پر فوراً امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.