5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فلم’ سات خون معاف‘ کی پروموشن کیلئے پریانکا کا انوکھا انداز
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ حسینہ پریانکا چوپڑا نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کیلئے اپنایا بالکل انوکھا انداز،اور کیک کاٹ کر اپنی فلم کی خوبیاں بھی بتائیں۔ممبئی میں اپنی نئی فلم سات خون معاف کی پروموشن کیلئے پریانکا نے چناویلنٹائن ڈے۔ میڈیا کو ویلنٹائن کیک بھی چکھایا، فلم کے بارے میں بھی بتایا ڈائریکٹر وشال بھردواج نے اس موقع پر کہا کہ یہ فلم خواتین کیلئے ہے، جس میں ایک خاتون حقیقی محبت پانے کیلئے سات شوہروں کا خون کردیتی ہے۔ یہ فلم اٹھارہ فروری کو بڑے پردے کی زینت بن رہی ہے۔