5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:ریمنڈڈیوس کا چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا
جنگ نیوز -
لاہور...دو افراد کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈڈیوس کا چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔پولیس نے ملزم ریمنڈ ڈیوس کا چالان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کی عدالت میں پیش کیا۔ پچیس صفحات پر مشتمل چالان میں ریمنڈ ڈیوس کو فیضان اور فہیم کا قاتل قرار دیا گیا ہے۔چالان میں کہا گیا ہے کہ ریمنڈڈیوس نے قتل دفاع میں نہیں کیا۔ فرانزک ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ریمنڈ ڈیوس نے کار سے اتر کربھی نوجوانوں پر فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کے مقدمہ کا ٹرائل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کریں گے۔ ملزم ریمنڈ ڈیوس پچیس فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔