5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں ہلکی بارشسے موسم خوشگوار،لوگ ساحل سمندر پر پہنچ گئے
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں ہونیوالی ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کردیاہے جبکہ چھٹی کے باعث شہری ساحل سمندر کا رخ کرکے موسم کا بھرپور لطف اٹھارہے ہیں۔ کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر لوگ ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔بچے اونٹ اور گھوڑوں کی سواری کے مزے لے رہے ہیں جبکہ ساحل سمندر پر موجود ڈیزرٹ ٹریلز نے تفریح کا لطف دوبالا کردیاہے۔سمندر کی ریت پر تیزی سے بھاگتی یہ گاڑیاں لوگوں کی تفریح کوایڈونچرس بنارہی ہیں۔