5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای میں آج تیزی ،انڈیکس 12078پوائنٹس پر پہنچ گئے
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ادھار پر کام کرنے کے نئے نظام کے قوانین منظور ہونے کے بعد آج کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رحجان رہا اور انڈیکس12 ہزار ایک سو کی سطح عبور کرگیا۔ منگل کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور یہ مثبت رحجان پورے دن مارکیٹ میں جاری رہا ۔ ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 12139 پوائنٹس کی سطح پربھی جاتے ہوئے دیکھا گیا ۔سیشن کے اختتام پر 100انڈیکس132پوائنٹس اضافے کے ساتھ12078پوائنٹس پربندہوا۔ سرمایہ کار انرجی اور بینکنگ اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے ۔ ٹُل بلاک میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی اطلاعات پر پاکستان آئل فیلڈ میں کاروباری سرگرمی نمایاں رہی اور اس کی قیمت میں چار روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ۔ مارکیٹ تجزیہ کار خرم شہزاد کے مطابق اگر نئی فنائنسنگ پروڈکٹ رواں ماہ متعارف کرادی جاتی ہے تواس کے مثبت اثرات پورے ہفتے مارکیٹ میں برقرار دکھائی دے سکتے ہیں۔