5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیپلزپارٹی امریکا نواز عناصر کوملک سے باہرنکالے ،منورحسن
جنگ نیوز -
لاہور...امیر جماعت اسلامی منورحسن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ اور گوانتانا موبے میں قید پاکستانی بے گناہ ہیں ۔مجرم ریمنڈ ڈیوس کے بیگناہوں سے تبادلے کی تجویز قاعدے کے مطابق نہیں ،اگر ایسے کوئی مذاکرات ہورہے ہیں تواوپن ہونے چاہئیں۔منصورہ میں حتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے منورحسن نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے اگر ایسے مذاکرات ہو رہے ہیں تو ان میں سب کوشامل کیاجائے۔ منورحسن نے کہاکہ حکومت فوزیہ وہاب کے خلاف کارروائی کرے ورنہ عوام خود ان کااحتساب کریں گے۔ پیپلزپارٹی امریکا نواز عناصر کوملک سے باہرنکالے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ریمنڈ ڈیوس کو تین مرتبہ پھانسی دی جائے۔جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کورہاکیاگیاتوحکمرانوں کے اقتدار کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے اور لوگ سڑکوں پر آجائیں گے۔